ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

گوجر خان پاکستانی نژاد برطانوی شہری کی بھیانک موت کامعمہ حل ہوگیا، انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 27  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجر خان (این این آئی)گوجر خان میں گھریلو حالات سے تنگ ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق برطانیہ کی شہریت رکھنے والے 54 سالہ ذوالفقار قریشی کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔متوفی کی اہلیہ صنم صفدر نے پولیس کو مطلع کیا کہ وہ جھگڑے کے بعد چار دن قبل گھر چھوڑ کر گئی تھیں اور تب سے ان کے شوہر ان کی کوئی فون کال ریسیو نہیں کررہے ہیں جس کے بعد پولیس صنم صفدر اور ان کے والد اور بھائیوں کے ہمراہ متوفی ذوالفقار قریشی کے گھر پہنچی ٗدروازہ توڑ کر

بیڈروم میں داخل ہونے پر پولیس نے متوفی کی لاش پنکھے سے لٹکتی پائی، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) ندیم ظفر کے مطابق لاش چار دن پرانی معلوم ہوتی ہے۔ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ خودکشی کرنے والے شخص نے دروازے پر ہاتھ سے لکھا ایک نوٹ چسپاں کیا تھا جس میں تحریر تھا کہ وہ اپنی بیوی اور اس کے اہلخانہ کی لعن طعن سے تنگ آکر خودکشی کررہے ہیں.واضح رہے کہ ذوالفقار قریشی برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں مقیم تھے اور چند سال قبل ہی صنم صفدر سے شادی کی تھی تاہم جوڑے کے تعلقات کشیدگی کا شکار تھے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…