لاہور( این این آئی)آئندہ مالی سال 2017-18ء کے بجٹ میں عبوری قومی مالیاتی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل سے پنجاب کو 51.74فیصد حصہ ملے گا ۔ اعدادوشمار کے مطابق این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں صوبوں کیلئے تجویز کئے جانے والے 23کھرب 84ارب 24کروڑ 30لاکھ روپے میں پنجاب کا حصہ 11کھرب61ارب82
کروڑ 40لاکھ روپے ، سندھ کا حصہ 6کھرب12ارب59کروڑ روپے ،خیبر پختوانخواہ کا حصہ 3کھرب89ارب85کروڑ40لاکھ روپے اور بلوچستان کا حصہ 2کھرب19ارب97کروڑ40لاکھ روپے ہوگا ۔پنجاب کا حصہ 51.74فیصد ہے ، سندھ کا حصہ 24.55فیصد، خیبر پختوانخواہ کا حصہ 14.62فیصد جبکہ بلوچستان کا حصہ 9.09فیصد ہے ۔