مریدکے (این این آئی )مریدکے کی آبادی ریان پورہ میں بگڑے ہوئے رئیس زادے کی مبینہ طور پر محنت کش کی 11سالہ بیٹی کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی ،تین دوست مبینہ طور پر ویڈیو بھی فلم بناتے رہے ،پولیس نے زیادتی کی شکار لڑکی کے باپ کی درخواست پر ملزموں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
بتایا جاتا ہے کہ آبادی ریان پورہ کے رہائشی محنت کش ارشاد کی گیارہ سالہ طالبہ بیٹی (غ)شام کے وقت گھر سے قریبی فلٹر پلانٹ سے پانی لینے نکلی کہ موٹرسائیکل سوار بگڑے رئیس زادے حسنات نے ایک ساتھی کے ساتھ ملکر طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا اور ویران جگہ پر لے گیا جہاں پہلے سے اس کے دو اور دوست موجود تھے بگڑے ہوئے رئیس زادے نے اسلحہ کے نوک پر طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے دوست مبینہ طور پر ویڈیو فلم بناتے رہے طالبہ کی حالت غیر ہونے پر ملزم فرار ہوگئے جبکہ اس کے والدین بیٹی کو ڈھونڈتے ویران جگہ پہنچے تو بیٹی کی حالت دیکھ کر دماغی توازن کھو بیٹھے بتایا جاتا ہے کہ ملزم اتنے بااثر ہیں کہ محنت کش کو قانونی کارروائی کرنے پر قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے تاہم مزہبی جماعت کی مداخلت پر محنت کش نے تھانہ صدر پولیس کو تحریری درخواست دیدی ہے جس نے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔