منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

مشال خان کو قتل کس نے کرایا؟یونیورسٹی میں دراصل کیا ’’گیم‘‘چل رہی تھی؟مشال خان کے والد کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 27  مئی‬‮  2017 |

مردان (آئی این پی )مشال صوفی تھا موجودہ نظام نے مجھ سے بیٹا چھین لیا، جس نے میری چادر پھاڑی ہے اس کی شال بھی سلامت نہیں رہے گی،ان خیالات کا ظہار ہفتہ کو مشال خان شہید کے والد محمد اقبال لا لا نے ڈیفنس کالونی مردان میں امن جرگہ کے زیر اہتمام مشال کے چہلم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

تقریب سے سلیم خان ایڈوکیٹ،فانوس گجر،سید کمال شاہ باچہ،ڈاکٹر سید عالم محسود،عصمت شاہجہان،امیر سلطان صافی ایڈوکیٹ،مختیار باچہ،اسد آفریدی،مجیب ائرحمان اور شکیل وحید اللہ نے بھی خطاب کیا، چہلم میں خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یو سفزئی ،عوامی ورکر پارٹی کی ریحانہ شکیل،ضلعی کونسلر نصرت نعیم ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ابراہیم سید کے علاوہ صوابی اور چارسدہ سے تعلق رکھنے والوں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤ ں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مقررین نے مطالبہ کیا کہ مردان پولیس مشال فلم کے ہدایتکاروں اور کہانی نویسوں کو بھی پکڑئے اداکاروں کی گرفتاریوں سے کچھ نہیں ہوتا کیونکہ مشال نے یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کو مسائل حل کرنے اوریونیورسٹی کے کرپٹ انتظامیہ کے خلاف آواز اٹھائی تھی یونیورسٹی میں نااہل لوگوں کو فوج کی طرح بھرتی کیاگیا جس میں جامعہ کے سابق وائس چانسلر احسان علی بھی برابر کے شریک ہے مشال خان کو ایک سازش کے تحت شہید کیاگیا ۔

مقررین نے کہا کہ مشال کے قتل نے ترقی پسندوں اور رجعت پسندوں کے مابین واضع لکیر کھینچ دی ہے چالیس سالوں سے پختونوں کا خون بہہ رہا ہے اس کو رکنے کیلئے ہمیں متحد ہو نا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…