اسلام آباد(آئی این پی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وفاقی بجٹ 2017-18کو رضیہ بٹ کا ناول قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ بجٹ نہیں بلکہ ایک ناول ہے جس میں کچھ نہیں لکھا ہوا ، آج کسانوں پر شیلنگ کر کے پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی میں چھرا گھونپا گیا ہے ، بجٹ ہمیشہ عوام دشمن ہی ہوتا ہے اور اس بار بھی حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا ، مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ 25ہزار روپے ہونی چاہیے تھی ،
آج کسانوں کے ساتھ ظلم کیا گیا ،14یا15ہزار میں کسی خاندان کا گزارہ نہیں ہوسکتا ۔وہ جمعہ کو مالیاتی بجٹ2017-18پر ردعمل دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ عوام دوست نہیں عوام دشمن ہے ، حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا ہے یہ صرف کاغذ بجٹ ہے اس میں کچھ نہیں ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ 25ہزار مقرر کرنی چاہیے تھی ،14یا15ہزار میں کچھ نہیں ہوتا ۔ آج کسانوں کے ساتھ ظلم کیا گیا،