منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

رمضان کاچاند؟رات گئے مسجدقاسم علی خان پشاور سے حیرت انگیزاعلان کردیاگیا

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /پشاور ( آئی این پی ) پورے ملک میں ایک ہی دن پہلے روزے کیلئے رمضان المبارک کے چاند کا تنازعہ حل نہ ہوسکا،ملک میں چاند نظرنہ آنے کے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے برعکس پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے خطیب نے خیبر پختونخوا میں (آج) ہفتے کو پہلے روزے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق

پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے خطیب نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے غیر سرکاری اجلاس منعقد کرنے کے بعد خیبر پختونخوا میں (آج) ہفتے کو پہلے روزے کا اعلان کیا ہے ۔ مفتی پوپلزئی نے کہا کہ رمضان کے چاند کی 13 شہادتیں موصول ہوئیں ،مسجد میں 13 گواہ آئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ۔ ادھر خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں بھی (آج ) ہفتے کو پہلے روزے کا اعلان کیا گیا ہے ،مقامی رویت ہلال کمیٹی کے مولانا محسن صاحب حق رجڑ نے اس بات کا اعلان کیا۔اس سے قبل رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں مفتی منیب الرحمان کے علاوہ کمیٹی ارکان اورمحکمہ موسمیات کے حکام شریک ہوئے ۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوئے جنھوں نے چاند کی رویت کے حوالے سے

مرکزی کمیٹی کو آگاہکیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے یکم رمضان المبارک (کل) بروز اتوار کو ہوگا۔اس موقع پر مفتی منیب الرحمان نے ملک کی خوشحالی ،امن وسلامتی کیلئے دعا بھی کرائی ۔اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ جمعہ کو ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کے واضح امکانات نہیں ہیں چاند کی پیدائش جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب 12بجکر 44 منٹ پر ہوئی، جب کہ چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم سے کم 35 گھنٹے ہونا لازمی ہے، جو ابھی تک نہیں ہوئی، جس وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ افق پرجمعہ کو چاند 8 ڈگری پر بلند ہوگا، مگر نظر آنے کے لیے کم سے کم 12 ڈگری ہونا ضروری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش گزشتہ رات ہوچکی، مگر غروب آفتاب کے وقت تک چاند کی عمر صرف 18 گھنٹے 40 منٹ ہوگی، جب کہ نظر آنے کے لیے 35 گھنٹے کی عمر لازمی ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب ، خلیجی ریاستوں اورمشرق وسطی میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ (آج ) بروز ہفتہ کو ہوگا۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی ہفتے کو یکم رمضان ہے۔ادھر بھارت اور بنگلا دیش میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث 1438 ہجری کا پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار ہو گا۔بھارت کی ریاستوں اڑیسہ، مہاراشٹرا، جھاڑکنڈ سمیت کئی ریاستوں کے شہروں میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند نظر نہ آنے کی شہادتوں کے بعد یکم رمضان المبارک 1438 ہجری بروز اتوار پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا گیا۔ بھارت میں سرکاری سطح پر چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی قائم نہیں جس کے باعث علما کرام مقامی سطح پر چاند دیکھنے کا اعلان کرتے ہیں۔دوسری جانب بنگلا دیش میں بھی مقامی رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند کی رویت سے متعلق کوئی شہادت سامنے نہ آنے کے بعد اتوار کے روز پہلا روزہ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…