جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پانامہ اور زیر کفالت افراد ،اہم رکن اسمبلی اورعابدشیر علی میں بات ہی بڑھ گئی،شدید تلخ کلامی،سعدرفیق اورزاہدحامد کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی پر وزیر مملکت عابد شیر علی اشتعال میں آگئے ، وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق اور زاہد حامد نے بھاگ کرعابد شیر علی کو پکڑا اور ان کی نشست پر بٹھایا ، عابد شیر علی کی رکن جمشید دستی کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی ۔ اس دوران وزیر مملکت عابد شیر علی اشتعال میں آگئے ،

وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق اور زاہد حامد نے بھاگ کرعابد شیر علی کو پکڑا اور ان کی نشست پر بٹھایا۔ بعد ازاں بجٹ تقریر کے دوران جمشید دستی کی جانب سے بار بار نعرے بازی اور فقرے کسنے پر وزیر مملکت عابد شیر علی اور جمشید دستی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ اس دوران وفاقی وزیر شیخ آفتاب نے عابد شیر علی کو پکڑ کر دوبارہ اپنی نشست پر بٹھایا ۔ قومی اسمبلی میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر کے دوران آزاد رکن جمشید دستی ، پانامہ اور زیر کفالت افراد کیلئے بجٹ مختص کرنے کے جملے کستے رہتے ۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تقریر کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ارکان وقتاً فوقتاً جملے کستے رہے جبکہ آزاد رکن جمشید دستی ، پانامہ اور زیر کفالت افراد کیلئے بجٹ مختص کرنے کے جملے کستے رہتے۔ اس دوران وفاقی وزیر شیخ آفتاب نے عابد شیر علی کو پکڑ کر دوبارہ اپنی نشست پر بٹھایا ۔ قومی اسمبلی میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر کے دوران آزاد رکن جمشید دستی ، پانامہ اور زیر کفالت افراد کیلئے بجٹ مختص کرنے کے جملے کستے رہتے ۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تقریر کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ارکان وقتاً فوقتاً جملے کستے رہے جبکہ آزاد رکن جمشید دستی ، پانامہ اور زیر کفالت افراد کیلئے بجٹ مختص کرنے کے جملے کستے رہتے۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…