پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانیوں کے کام نرالے،حکومت کا کاروبار بھی اب بیگمات کے مشوروں سے چلتاہے۔۔! ہاں ! اس چیز پر ٹیکس میں نے اپنی بیگم کے کہنے کی وجہ سے نہیں لگایا،اسحاق ڈار کا حیرت انگیزاعتراف

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میری بیگم نے مختلف ٹی وی چینلزپربچوں کی معصوم خواہشات دکھائیں جس میں بچے اپنے والدین سےبہت ہی معصومانہ اندازمیں چاکلیٹ خریدکردینے کی خواہش کررہے ہیں اوربچوں کی اس معصوم سی خواہش کودیکھ کرمیں نے چاکلیٹ پرٹیکس نہیں لگانے کافیصلہ کیاتاکہ چاکلیٹ مہنگی نہ ہوجائے ۔نجی ٹی وی پرگفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ

اسحاق ڈارنے کہاکہ چاکلیٹ پرٹیکس نہ لگانے کی وجہ میری بیگم ہیں جنہوں نے معصوم بچوں کی آوازمجھ تک پہنچائی اوراسی طرح سوشل میڈیاپرایک کلپ چل رہاتھاجوبہت زیادہ شیئرہورہاتھاوہ کلپ بھی مجھے بیگم نے بھیجااومجھے کہاکہ اس کلپ کومزید دیکھیں اورجب نے یہ کلپ دیکھاتوبچوں کی معصوم خواہشات دیکھ کرمیرابھی دل پسیج گیااورمیں نے چاکلیٹ پرٹیکس نافذنہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ اگرقوم کے بچے میری جان بھی مانگیں تووہ بھی پیش کردوں گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت سب کچھ بچوں کے بہتراورشاندارمستقبل کےلئے تمام منصوبے بنارہی ہے اوران کوبروقت مکمل کررہی ہے تاکہ نئی نسل کوپریشانی نہ ہوبلکہ وہ بے خوف ہوکرزیادہ ترقی کریں ۔واضح رہے کہ جمعہ کے روزبجٹ میں وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا، افواج پاکستان اور سرکاری ملازمین کے ایڈہاک الاؤنسز بنیادی تنخواہوں میں ضم کر دیئے گئے،  ایڈہاک الاؤنسز ضم ہونے کے بعد تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا،  وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کم از کم تنخواہ بھی پندرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہم نے ایک جامع بجٹ حکمت عملی تشکیل دی ہے جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 2017-18ءکا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چار سال کے دوران حاصل ہونے

والی اقتصادی کامیابیوں کو اگلے مالی سال میں مزید تقویت دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف میں جی ڈی پی کی شرح میں 6 فیصد اضافہ، جی ڈی پی کے لحاظ سے سرمایہ کاری کی شرح میں 17 فیصد اضافہ، 1001 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی اخراجات، افراط زر کی شرح کو 6 فیصد سے کم رکھنا، بجٹ خسارہ کو جی ڈی پی کے 4.1 فیصد کی سطح پر لانا، جی ڈی پی کے لحاظ سے ٹیکس کی شرح 13.7 فیصد، زرمبادلہ کے ذخائر 4 ماہ کی درآمدات کے برابر لانا، خالص سرکاری قرضہ کی شرح کو جی ڈی پی کے لحاظ سے 60 فیصد تک لانا اور سماجی تحفظ کے اقدامات کو جاری رکھنا شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…