ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نےآج ساہیوال میں کول پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح کردیاہے۔جبکہ اس پائورپلانٹ سے 660میگاواٹ بجلی کی پیداوارکابھی آغازہوگیاہے ، بجلی پیداکرنے کایہ منصوبے ایک سال اوردس ماہ کی مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچاہے ۔اس پلانٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت نے عوام کوآگاہ کرنے کےلئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپراعلان کیاکہ اس منصوبے
کاافتتاح وزیراعظم نوازشریف آج کرینگے اورساتھ ہی اس پائورپلانٹ کی تصویرایک تصویربھی پوسٹ کردی لیکن حقیقت میں یہ تصویرساہیوال کول پائورپلانٹ کی نہیں بلکہ امریکہ کی ایک ریاست کے کول پاورپلانٹ کی ہے ۔اس حقیقت کاانکشاف ہوتے ہی سوشل میڈیاکے صارفین نے پنجاب حکومت پرتنقید شروع کردی ،صارفین کااس حوالے سے یہ کہناہے کہ یہ توہمارے ساتھ دہوکہ دہی ہے اورحکومت ہم سے اصل حقیقت چھپارہی ہے ۔
Prime Minister Nawaz Sharif & @CMShehbaz inaugurate 1320 MW Sahiwal Coal Power Plant pic.twitter.com/ouPg29eaYA
— Govt Of The Punjab (@GovtOfPunjab) May 25, 2017