اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواوجیہہ الزمان خان نے نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کااشارہ دے دیاہے ،نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رکن اسمبلی وجیہہ الزمان خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کااشارہ دیدیاہے ،وجیہہ الزمان جب صوبائی اسمبلی کے ایوان میں داخل ہوئے توانہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے بیج لگائے ہوئے تھے
اوران کے ہاتھ میں تحریک انصاف کاایک جھنڈابھی تھاجووہ لہراتے رہے ۔تحریک انصاف نے اس کی تصدیق کردی ہے کہ وجیہہ الدین پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں اورصرف رسمی اعلان باقی ہے ۔واضح رہے کہ وجیہہ الزمان خان 2013کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پرخیبرپختونخواکے حلقہ پی کے 56سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اوراب آئندہ عام انتخابات تحریک انصاف کے ٹکٹ پرلڑیں گے