کوئٹہ (این این آئی ) کوئٹہ کے علاقہ جناح ٹاون سے تین چینی باشندے اغواء سیکورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاون میں ایف آئی اے کے دفتر کے قریب دو چینی باشندوں کو ان کے بچے سمیت نامعلوم افراد اغواء کرلیا۔ ذرائع کے مطابق چینی باشندے جناح ٹاون میں لینگویج سینٹر چلاتے تھے بدھ کو جب وہ کھانا کھانے کیلئے فوڈ پوائنٹ پر واقع ایک ریسٹورنٹ سے باہر نکلے
تو سلور رنگ کی جی ایل آئی کا ر میں سوار چار نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اپنے ہمراہ لے جانے کی کوشش کی جس پر قریب کھڑے راہ گیر ظاہر خان نے مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا جبکہ اغواء کار تینوں چینی باشندوں کو اپنے ہمراہ لے کر نامعلوم سمت کی جانب روانہ ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا کہ اغوا ء کاروں کی کار کے شیشے کالے تھے اور اس پر نمبر پلیٹ موجود نہیں تھی واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جاعہ وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی جیو فینسنگ شروع کردی گئی ہے جبکہ کوئٹہ شہر کے داخلہ وخارجی راستوں پر سخت چیکنگ بھی شروع کردی گئی ہے دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے جناح ٹاون سے چینی باشندوں کے اغوا پر اظہار برہمی کرتے ہوئے واقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے انہوں نے آئی جی پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ چینی باشندوں کو ہر صورت میں باحفاظت طورپر بازیاب کروایا جائے جبکہ غیر ملکی شہریوں کیلئے ایس او پی بنانے کے بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔