پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم علاقے میں پراسرا انداز میں زمین پھٹنے لگی،شدید خوف وہراس

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھڈو(آئی این پی)جھڈو کے قریب پراسرا انداز میں زمین پھٹ جانے سے مقامی باشندوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ اس سلسلے میں مقامی باشندوں چندر کچھی اور دیگر نے بتایا کے گذشتہ روز سہہ پہر کے وقت اچانک زمین پھٹنا شروع ہوگئی اور چند سیکنڈ میں ہی 30فٹ لمبی اور 4انچ چوڑی دراڑ نمودار ہو گئی جبکہ اطراف میں چھوٹی دراڑیں بھی ظاہر ہوئی ہیں۔ مقامی افراد نے بتایا کہ دراڑیں پیدا ہونے کے بعد ان میں مٹی

کے ڈھیلے پھینکے گئے تو کافی گہرائی میں آواز محسوس ہوئی جس سے اندازہ ہے کہ دراڑ زیر زمین گہرائی تک موجود ہے۔مذکورہ زمین روشن آباد دیہہ 366میں بلن شاہ مزار کے قریب ہے جس کا مالک رمضان اوٹھو نامی شخص بتایا جاتا ہے ہے اس جگہ پہلے پیاز کی کاشت کی جاتی رہی ہے تاہم کئی ماہ سے پانی نہ ہونے کے باعث مذکورہ زمین بے آباد اورویران پڑی ہوئی ہے۔زمین پھٹنے کے واقعہ پر لوگوں میں مختلف آرا پائی جاتی ہیں بعض افراد طویل خشک سالی ، بعض افراد زیر زمین درجہ حرارت بڑھنے ، بعض افراد حکمرانوں کی نحوست اور اکثر افراد قیامت کے آثار سے تعلق جوڑ رہے ہیں۔جھڈوکے اس علاقے میں مذکورہ زمین روشن آباد دیہہ 366میں بلن شاہ مزار کے قریب ہے جس کا مالک رمضان اوٹھو نامی شخص بتایا جاتا ہے ہے اس جگہ پہلے پیاز کی کاشت کی جاتی رہی ہے تاہم کئی ماہ سے پانی نہ ہونے کے باعث مذکورہ زمین بے آباد اورویران پڑی ہوئی ہے۔زمین پھٹنے کے واقعہ پر لوگوں میں مختلف آرا پائی جاتی ہیں بعض افراد طویل خشک سالی ، بعض افراد زیر زمین درجہ حرارت بڑھنے ، بعض افراد حکمرانوں کی نحوست اور اکثر افراد قیامت کے آثار سے تعلق جوڑ رہے ہیں اوراس علاقے میں شدید خوف وہراس پایاجارہاہے جبکہ کچھ لوگوں نے زمین کوپھٹتےہوئے دیکھنے کادعوی بھی کیاہے ،مقامی افراد اس زمین کے پھٹنے کوقیامت کی نشانی قراردے رہے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…