پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی نے بھارتی جاسوس کلبوشن یادھو کو جلد ازجلد پھانسی کی سزادینے کیلئے قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مہرتاج روغانی کی زیرصدارت شروع ہوا اجلاس کے دوران مفتی جانان نے بھارتی جاسوس کو سزادینے کیلئے قرارداد پیش کی گئی کہ کلبھوشن یادھو پاکستان کیخلاف کام کررہا تھا جس کا اعتراف بھارتی جاسوس خود بھی کرچکا ہے۔
قراردار میں حکومت پاکستان سے کلبھوشن یادھو کے سزائے موت جلدازجلد دینے کی سفارش کی گئی ہے جسے متفقہ طورپر منظور کرلی گئی ۔اجلاس کے دوران گدھوں کی برآمدات کی گونج اس وقت سنائی گئی جب عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سید جعفر شاہ کے سوال کا جواب متعلقہ محکمہ نہ دے سکا۔سید جعفرشاہ کا کہناتھا کہ پنجاب سے گدھے خیبر پختونخوا سمگل کئے جا رہے ہیں گدھوں کی سمگلنک روکا جائے ورنہ بڑا نقصان ہوگا۔صوبے میں گدھے سپلائی کرنے کے حوالے سے ڈائریکٹریٹ قائم کیا جائے، اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار ظہور احمد کا قومی تعلیمی نصاب کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا کہ نصاب سے اسلامی ہیروز کو ختم کرکے مغربی ایجنڈا کو فوقیت دی گئی نصاب میں مغربی ایجنڈے پرتبدیلی کا الزام پروزیرتعلیم برہم ہوگیااورن لیگ کے ظہوراحمد کی توجہ دلاونوٹس میں نئی نسل کوگمراہ کرنے کا الزام مستردکرتے ہوئے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی کو نہ بنانے کیلئے کیا گیا ہے ۔اسلام کا ٹھیکہ کسی مخصوص جماعت نے نہیں لیاہے۔ سلام کا ٹھیکہ کسی مخصوص جماعت نے نہیں لیاہے.خیبرپختونخوا اسمبلی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین کی سروس ریگولارائزیشن بل پاس کرلیا۔بعدازاں اسمبلی کا اجلاس آج منگلتک ملتوی کیا گیا ۔