اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم نوازشریف پر تنقید،حکومت کا شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہے ہیں ، وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی پارٹی دشمن کی زبان بولتی ہے‘عمران خان کو کیا پتہ کہ عزت کیا چیز ہوتی ہے‘ کچھ لوگوں کا مقصد اداروں اور عہدوں پر کیچڑ اچھالنا ہے‘ ڈان لیکس میں تحریک انصاف نے آئینی اداروں کے خلاف مہم چلائی‘ عمران کا مقصد جھوٹ اور الزام پر مبنی سیاست ہے‘

تحریک انصاف کا مقصد اداروں کے درمیان تصادم کرانا ہے‘سیاست کرنی ہے تو کارکردگی کی بنیاد پر سیاست کریں‘ عمران خان خالی کرسیوں سے خطاب کر کے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے عدالت نے کہا جے آئی ٹی سے تمام ادارے اور وزیراعظم کا خاندا ن تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا مقصد اداروں اور عہدوں پر کیچڑ اچھالنا ہے عمران خان کو کیا پتہ کہ عزت کیا چیز ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اپنی تین نسلوں کا جواب دے رہے ہیں عمران خان نے جس طرح اداروں کی پگڑیاں اچھالیں پوری قوم نے دیکھا ‘ عمران خان اور ان کی پارٹی دشمن کی زبان بولتی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈان لیکس میں تحریک انصاف نے آئینی اداروں کے خلاف مہم چلائی عمران کا مقصد جھوٹ اور الزام پر مبنی سیاست ہے‘ تحریک انصاف کا مقصد اداروں کے درمیان تصادم کرانا ہے‘ سیاست کرنی ہے تو کارکردگی کی بنیاد پر سیاست کریں۔ تحریک انصاف کا مقصد پاکستان کی ترقی کو روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کو ملکی ترقی ، سی پیک اور نوجوانوں کے مستقبل سے کوئی غرض نہیں۔ جب عمران خان کے حساب کی بات آتی ہے تو 3سال سے پیچھے نہیں جاتے

عمران خان سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں۔ احتساب پر یقین رکھنے والے اپنی تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے نمائندے صرف جھوٹ بولتے ہیں اور عوام ان کو نہیں سنتے عمران خان خالی کرسیوں سے خطاب کر کے کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں؟

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…