اسلام آباد(آئی این پی) حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح 8 تا دوپہر 2بجے تک کھلے رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں دفاتر صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے
جبکہ جمعہ کے دن اوقات کار صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک ہونگے۔ نوٹیفکیشن میں ہفتہ میں 6 دن کھلے رہنے والےکیلئے بھی شیڈول جاری کیا گیا ہے، یہ دفاتر صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے دن دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔رمضان المبارک کے لئے بینکوں کے اوقات کاربھی تبدیل کئے گئے ہیں، بینک پیرسے جمعرات تک صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے ۔