جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

’’ویہاڑی کی پری‘‘ روحانی آپریشن و علاج کے نام پرپاکستان میں عوام کو بیوقوف اور چادر کا تقدس کیسے پامال کیا جاتا رہا؟سٹنگ آپریشن نے مکروہ دھندہ بے نقاب کر دیا

datetime 21  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنانے اور روحانیت کے نام پر جعلی پیروں کی جانب سے کھیلے جانے والے مکروہ کھیل سے وقتاََ فوقتاََ پردہ اٹھتا رہتا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا بھی سرگرم رہتا ہے اور گاہے بگاہے عوام کو ان مکروہ جعلی پیروں اور بابوں سے دور رہنے کی خاطر رپورٹس وغیرہ بھی ٹی وی چینلز اور اخبارات میں خبریں نشر اور شائع ہوتی رہتی ہیں

تاہم اس حوالے سے میڈیا میں سرگرم نجی ٹی وی چینل کے اینکر اور سٹنگ آپریشن کے ماہر اقرار الحسن نے بہت زیادہ شہرت حاصل کی ہے۔ اپنے حالیہ پروگرام میں انہوں نے جنوبی پنجاب کے علاقے ویہاڑی میں عوام کو لوٹنے اور بیوقوف بنانے کے اس جعلی روحانی دھندے کے ایک نہایت منظم اڈے کو بے نقاب کیا ہے۔ جعلی روحانی علاج کے نام پر قائم ایک ہسپتال نما روحانی درگاہ جہاں ایک مرد پری بن کر مرد و خواتین کے جعلی آپریشن کرتا اور ان جعلی آپریشن اور علاج کے نام پر عوام کو لوٹا جاتا۔ اس جعلی روحانی ہسپتال میں جہاں ایک طرف چادر کا تقدس پامال کیا جاتا وہیں سادہ لوح عوام کو روحانیت کے نام پر بیوقوف بھی بنایا جا رہا تھا۔ سٹنگ آپریشن کے دوران نجی ٹی وی کے اینکر اور سٹنگ آپریشن کے ماہر اقرار الحسن اور ان کی ٹیم پر یہ انکشاف ہوا کہ ویہاڑی کے علاقے میں چند لوگوں نے نہایت منظم طریقے سے ایک جعلی روحانی ہسپتال قائم کر رکھا ہے جہاں ایک نوجوان جو زنانہ آواز میں بات کرنے کا ماہر ہے اسے برقعہ اوڑھا کر یہ مشہور کیا گیا ہے کہ یہ ایک پری ہے جو بیماریوں کا بذریعہ روحانیت علاج کرتی ہے اس میں روحانی آپریشن بھی شامل ہے۔ نجی ٹی وی کی ٹیم اور اقرار الحسن نے جب اس روحانی ہسپتال اور اس جعلی پری کا راز فاش کر دیا تو جعلی پری نے اس دوران وہاں سے بھاگنے کی بھی کوشش کی ۔

بعد ازاں وہ نوجوان برقعہ اتارنے پر تیار ہو گیا جس کا کہنا تھا کہ اس پر ایک پری حاضر ہوتی ہے جس کی مدد سے وہ لوگوں کے روحانی آپریشن کرتا ہے۔ روحانی آپریشن سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ نوجوان جعلی پری بن کر لوگوں کے جسم پر تیز دھار آلے سے کٹ لگا کر ٹانکے اور پٹی کر دیتا تھا جس سے محسوس ہوتا تھا کہ اس جگہ پر آپریشن کیا گیا ہے۔

اس موقع پر پولیس کی موجودگی میں اس روحانی ہسپتال کی جب تلاشی لی گئی تو وہاں سے ہزاروں کی تعداد میں اجازت نامہ فارم بھی برآمد ہوئے جو ملزمان آپریشن سے قبل مریض اور اس کے لواحقین سے اپنی مرضی کی تحریر لکھوا کر بناتے تھے ۔اس موقع پر پری کی حاضری کے دعویدار نوجوان کو جب کسوٹی سے گزارا گیا اور اس کے دعویٰ کی سچائی جاننے کی کوشش کی گئی

تو ایس ایچ او نے جب ملزم سے اس کے دعوے کے مطابق پری کی حاضری کے وقت سورہ ملک ، سورہ یٰسین اور سورہ عمران کی ابتدائی اور آخری آیات سنانے کا کہا تو وہ بے بس نظر آیا ۔ اس موقع پر پولیس افسر اور اقرار الحسن نے سوال کیا کہ آپ تو پری ہیں آپ کیلئے کونسا مشکل ہے ان آیات کو سنانا تو ملزم کا پری بنے ہوئے کہنا تھا کہ میں سر عام اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہیں کرنا چاہتی

تاہم مکمل طور پر بے نقاب ہونے کے بعد پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے جعلی پری کو بھی داخل حوالات کر دیا ہے جبکہ تھانے کے ایس ایچ او نے اقرار الحسن اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نہایت مکروہ دھندہ تھا جس سے پردہ اٹھانے پر پولیس میڈیا کی شکرگزار ہے۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…