اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں گرفتار افراد کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ۔گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سوشل میڈیا پر فوج کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں ملک کے مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو حراست میں لیا
بی بی سی کے مطابق ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائیاں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ان احکامات کے بعد کی گئی ہیں جو انھوں نے چند دن قبل جاری کیے تھے حراست میں لیے جانے والوں میں پنجاب کے شہر کامونکی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر فیصل رانجھا بھی شامل ہیں جن کا تعلق مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل سے ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق انھیں حراست میں لیے جانے کے بعد اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے گرفتار افراد سے تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں اور ٹھوس معلومات کے حصول کے بعد ہی اس بارے میں مزید کوئی بیان جاری کیا جائے گا۔