جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

گرفتار دہشتگرد کی اطلاع پر حساس ادارے حرکت میں آگئے، کیا کچھ برآمد کر لیا؟

datetime 20  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گرفتار دہشتگرد کی نشاندہی پر پشاور کے مضافات میں دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپ پر حساس اداروں اور پولیس کا مشترکہ چھاپہ، بڑی تعداد میں بارودی مواد ، خودکش جیکٹ، بم بنانے کے فارمولے و دیگر خطرناک اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے ایک مشترکہ کارروائی میں گرفتار دہشتگرد کی اطلاع پر پشاور کے مضافات میںدہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپ پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں بارودی مواد، اسلحہ اور خطرناک

ڈیوائسز برآمد کر لی ہیں۔دہشتگردوں نے پشاور کے مضافات میں ایک ٹریننگ سکول قائم کر رکھا تھا جہاں وہ بم بنانے اور دہشتگردی کی تربیت دیتے تھے۔کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد کرنے کے علاوہ 10 وائرلیس سیٹ، 25 ریموٹ ڈیوائس، 200 میٹر پرائما کارڈ، خودکش جیکٹ، بم تیار کرنے کے فامولے، سی ڈیز ، یو ایس بیز، کتابیں، ایف ایم فریکوئنسی کا ٹرانسمیٹر، 10 سمیں اور 54 تیار آئی ای ڈی باکس برآمد کر لئے گئے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…