اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آصف زرداری کی فردوس عاشق سے ملاقات، منانے کی کوشش، ناراض خاتون رہنما نے غور کیلئے وقت مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری فردوس عاشق اعوان کو منانے کیلئے پہنچ گئے۔ اس موقع پر ناراض پیپلزپارٹی رہنما نے اپنے ساتھ پارٹی میں ناروا سلوک اور مختلف کرپشن کیسز میں پارٹی حمایت
نہ ملنے پر شکایات کے انبار لگا دئیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف زرداری نے فردوس عاشق کو پارٹی نہ چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کے کو چیئرمین آصف زرداری کی یقین دہانیوں کے بعد فردوس عاشق اعوان نے فیصلے پر غور کرنے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔