اسلام آباد(آئی این پی)اٹارنی جنرل اشترا و صا ف نے کہاہے کہ کلبھوشن یادیو کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں ، عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہوا،بھارت زیادہ دیر تک اپنے گھنانے جرائم کو چھپا نہیں سکتا۔جمعرات کو عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد جاری اعلامئے میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئی سی جے کے فیصلے سے پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہواہے
،بھارت زیادہ دیر تک اپنے گھنانے جرائم کو چھپا نہیں سکتا ،عالمی عدالت کے فیصلے سے کلبھوشن کیس کے حوالے سے پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے پاس کلبھوشن کیس سے متعلق کوئی جواز نہیں ہے ،کلبھوشن یادیو کے پاس رحم کی اپیل کیلئے وقت ہے ،پاکستان تمام متنازعہ معاملات پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ،پاکستان عالمی عدالت انصاف کے احترام میں کارروائی کا حصہ بنا ۔