منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

27کلوہیرئوئن وزیراعظم کےلئے کلیئرکئے گئے طیارے سے نکلی ،نوازشریف اوروزرانے کس ملک جاناتھا؟تہلکہ خیزانکشاف نے حکومت کی ہوائیاں اڑادیں 

datetime 18  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( این این آئی ،مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے انکشاف کیاہے کہ پی آئی اے کے جس طیارے سے 27کلوہیرئوئن برآمد ہوئی ہے اس طیارے کووزیراعظم نوازشریف کےلئے سعودی عرب میں کانفرنس میں شرکت کےکلیئرکیاگیاتھااوراس میں وزیراعظم نے اپنے اہم وزرااوردیگراعلی عہدیداروں کے ہمراہ سعودی عرب جاناتھا۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے دانیال عزیزنے انکشاف کیاکہ ابھی تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کاوہی طیار ہ ہے جووزیراعظم کے سفرکےلئے کلئیرکیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں کہ کیا یہ وہی طیارہ ہے یاکوئی اور طیارہ ہے جس سے 27کلوہیرئوئن برآمد کی گئی ۔دانیال عزیزنے کہاکہ اگریہ معاملہ سعودی عرب جاکربنتاتوایک اورسنگین مسئلہ بن جاناتھاکیونکہ یہ سمگلنگ کاکوئی عام سامعاملہ نہیں بلکہ ایک سنگین ترین معاملہ ہے کیونکہ سعود ی عرب میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اور دیگر9 ممالک کے سربراہوں نے بھی شریک ہوناہے۔انہوں نے کہاکہ تحقیقات جاری ہیں کہ اس طیارے کووزیراعظم کےلئے کس نے کلئیر کیااورکس نے اوکے کی رپورٹ جاری کی ۔جب تحقیقات مکمل ہونگی توبہت کچھ سامنےآجائے گاکہ کہیں یہ سازش تونہیں ؟۔خبررساں ادارے این این آئی کے مطابق اسلام آباد سے15 مئی کو لندن جانیوالے پی آئی اے کے طیارے کی کھوجی کتوں سے چیکنگ نہیں کرائی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی نارکوٹکس اکیڈمی میں ٹریننگ کی وجہ سے کسٹمز کیایک اہلکار نے ہی طیارے کی چیکنگ کی ۔اینٹی نارکوٹکس فورس اورمحکمہ کسٹمز کے کھوجی کتوں سے طیارے کی چیکنگ نہیں کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق کسٹمز اور اے این ایف کے کم از کم دو کتوں کے ذریعے طیارے کی چیکنگ کی جاتی ہے ٗاے این ایف نے معاملے پر کسی قسم کا جواب دینے سے گریز کیا ہے۔کسٹمز حکام نے کتوں کے ذریعے چیکنگ نہ کیے جانے کی تصدیق کی اور بتایا کہ کسٹمز عملہ انٹی نارکوٹکس فورس اکیڈمی میں ٹریننگ پر تھا۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 پندرہ مئی کو اسلام آباد سے لندن کے ہیتھروائرپورٹ پہنچی تھی جس کے13 رکنی عملے کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔برطانوی پولیس کے مطابق عملے کو خفیہ اطلاع پر حراست میں لیا گیا ٗبرطانوی حکام نے ہوائی جہاز کے خفیہ حصوں سے ہیرئون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…