اسلام آباد(مانیٹرنگ ـڈیسک)رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے قبل چاند سے متعلق پیش گوئی اور اعلان پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کافیصلہ ، قانون سازی کیلئے بل کی تیارشروع ، چاند دیکھنے کا اعلان کرنے والے افراد اور میـڈیا ہائوسز کو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رویت
ہلال بل 2017کا مسودہ تیار کرنا شروع کر دیا ہے جو کہ ابتدائی مراحل میں ہے جس کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے قبل چاند کا اعلان کرنے والے افراد اور میـڈیا ہائوسز پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جرمانے کی شرح 2لاکھ روپے سے لیکر 5لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔