جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

بجٹ سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 18  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایم این سی ایچ پروگرام میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 234 ملازمین کو ان کی ملازمت پر ریگولر کر دیا اور سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان نے اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ صوبہ میں ضلع کی سطح پر میٹرنل، نیوبارن اینڈ چائیلڈ ہیلتھ (MNCH)پنجاب کے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ

تھا کہ انہیں ریگولر کیا جائے جس پرصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ذاتی دلچسپی لے کر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو سفارش کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے 234 خاندانوں کا معاشی مسئلہ حل کرتے ہوئے سمری کی منظوری دی۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر ہونے والوں میں گریڈ ایک سے 17 تک کے ملازمین شامل ہیں۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق اور وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے ریگولر ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ زیادہ لگن اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے ماں بچہ کی صحت کے پروگرام کو کامیاب بنائیں گے۔ ایم این سی ایچ پروگرام کے ملازمین کے نمائندے میاں افضل کمیانہ نے ملازمین کو ریگولر کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزراء صحت اور سیکرٹری صاحبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ MNCH کے ملازمین کے گھروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ میاں افضل کمیانہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے 234 ملازمین کو ریگولر کر کے ان کے سروں پر لٹکتی بے یقینی کی تلوار کو ہٹا کر 234 خاندانوں کے ہزاروں افراد کے دل جیت لئے ہیں-

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…