بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 18  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانگ کانگ (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے پیچھے نہیں رہ سکتا‘ پائیدار ترقی کے لئے ملکوں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے‘ ہمیں ملکوں کے درمیان تعاون کے خلاف صنفی پروپیگنڈے کے خلاف آواز بلند کرنی ہے‘ پائیدار ترقی کے باعث پاکستان کا شمار 25 بہترین معیشتوں میں ہوگا‘ حکومت سرمایہ کار دوست ماحول کے لئے جامع

پلان بنایا ہے‘ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کار پالیسیوں کو لبرلائیز کیا گیا ہے‘ سرمایہ کاری کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے‘ آج کا پاکستان پراعتماد اور سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے‘ عالمی اداروں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کیا ہے‘ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا اہم حصہ ہے‘ سی پیک کے ذریعے مسافتیں کم ہوں گی اور دنیا کے براعظم ایک دوسرے کے قریب آئیں گے‘ سی پیک سے وسط ایشیاء اور یورپ تک رسائی ملے گی‘ پاکستان میں سی پیک کے تحت 9خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جارہے ہیں۔ بدھ کو پاکستان سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہانگ کانگ دنیا کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ فورم کے انعقاد پر منتظمین کا شکر گزار ہوں۔ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ آج کا پاکستان پراعتماد اور سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے۔ پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح معاشی استحکام تھا۔ 2013 سے پہلے جی ڈی پی کی شرح تین فیصد تھی رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 5 فیصد ہے جس میں آئندہ دو سال میں مزید اضافہ ہوگا۔ پاکستانی معیشت میں اصلاحات لانے کے لئے متعدد اقدامات کئے۔ بجٹ خسارے میں کمی اور زرمبادلہ کا ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ عالمی اداروں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ

میں اضافہ کیا ہے۔ پاکستان میں ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ حکومت نے صحت ‘ تعلیم کے شعبے میں غریب اور نادار طبقے کے لئے متعدد اقدامات کئے ۔ وژن 2025 کے تحت پائیدار ترقی کے حصول کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے پائیدار ترقی کے باعث پاکستان کا شمار 25بہترین معیشتوں میں ہوگا۔ پاکستان خدمات کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے حکومت نے سرمایہ کار پالیسیوں کو لبرلائیز کیا

ہے سرمایہ کاری کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے۔ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے گئے ہیں۔ سرمایہ کاروں کے لئے شفاق اور لبرل پالیسیاں وضع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای پلیٹ فارم کے قیام کے لئے علی بابا گروپ سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ پن بجلی کے علاوہ پاکستان میں مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع ہیں۔ پاکستان کی ٹیلی کمیونیکیشن صنعت میں

ترقی کی صلاحیت موجود ہے پاکستان دنیا میں دودھ کی پیداوار کے لئے چوتھا بڑا ملک ہے۔ پاکستان میں آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں کمپنیاں سو فیصد منافع باہر لے جاسکتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت ‘ ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کو صنعت کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پاکستان کا محل وقوع اہمیت کا حامل ہے۔ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا اہم حصہ ہے سی پیک کے

ذریعے مسافتیں کم ہوں گی اور دنیا کے براعظم ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ سی پیک سے وسط ایشیاء اور یورپ تک رسائی ملے گی۔ پائیدار ترقی کے لئے ملکوں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اتنی بڑی سرمایہ کاری تاریخی اور بے مثال ہے۔ معاسی ترقی کے باعث عوام کا معیار زندگی بلند

ہورہا ہے۔ ہمیں ملکوں کے درمیان تعاون کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے خلاف آواز بلند کرتی ہے پاکستان میں سی پیک کے تحت 9 خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جارہے ہیں کوئی بھی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے پیچھے نہیں رہ سکتا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…