اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

رینجرز کا دبنگ آپریشن، 10 خطرناک افراد گرفتار تعلق کس سیاسی جماعت سے نکل آیا؟ اہم انکشافات

datetime 17  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ ملزمان مختلف جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق پی آئی بی کالونی اور سعود آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان سمیر مصطفی، عارف حسین، عبدالوسیع صدیقی اور طارق سعید عرف پونکا کو گرفتار کیا۔

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، ہوائی فائرنگ، بھتہ خوری، کھالیں چھیننا، وال چاکنگ اور موبائل فون چھیننے کے ساتھ ساتھ ڈکیتی کی لاتعداد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزم طارق سعید عرف پونکا ایم کیو ایم لندن کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا ممبر تھا اور سوشل میڈیا پر لا انفورسمنٹ ایجنسی کے خلاف منفی پروپیگنڈے میں بھی ملوث تھا۔ترجمان کے مطابق رینجرز نے ابراہیم حیدر، پی آئی بی کالونی اور قائد آباد کے علاقے میں بھی کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان عبدالرازی عرف بونا، عبدالرحمان، رمیز خان عرف نوئل، محمد سرور، جاوید عرف موچھا اور محمد عامر کو گرفتار کیا۔ملزمان لینڈ گریبنگ، پولیس مقابلوں، موبائل اور رقم چھیننے، ڈکیتی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…