اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف سے گن پوائنٹ پر استعفیٰ نہیں مانگا نہ ہی ان پر کوئی دبائو ڈالا گیا، ملٹری کو کے وقت ہو سکتا ہے کہ کسی نے ہتھکڑی پہنائی ہو، سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے معروف اینکر کامران شاہد نے سوال پوچھا کہ
نواز شریف یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ 99میں جب ان کی حکومت کو ختم کیا گیا تو کسی کرنل یا جنرل عزیز نے ان کی کنپٹی پر گن رکھ کر ان سے استعفیٰ مانگا تھا ، کیا واقعی ایسا ہوا تھا؟۔ سوال کا جواب دیتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ نواز شریف یہ سب لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے کہتے ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، کوئی جنرل اپنے ساتھ کسی قسم کا کوئی ہتھیار نہیں رکھتا۔ ہو سکتا ہےملٹری کو کے ابتدائی وقت کسی نے نواز شریف کو ہتھکڑی پہنائی ہو مگر بعد میں تو سعودی عرب کے کنگ عبداللہ نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں سعودی عرب بلوا لیا تھا۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جنرل عزیز کے پاس تو وقت ہی نہیںہوتا تھا کہ وہ ان معاملات میں پڑتے وہ تو اس وقت وزرا کی سلیکشن میں مـصروف تھے۔کوئی جنرل اپنے ساتھ کسی قسم کا کوئی ہتھیار نہیں رکھتا۔ ہو سکتا ہےملٹری کو کے ابتدائی وقت کسی نے نواز شریف کو ہتھکڑی پہنائی ہو مگر بعد میں تو سعودی عرب کے کنگ عبداللہ نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں سعودی عرب بلوا لیا تھا۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جنرل عزیز کے پاس تو وقت ہی نہیںہوتا تھا کہ وہ ان معاملات میں پڑتے وہ تو اس وقت وزرا کی سلیکشن میں مـصروف تھے۔