برطانیہ میں گرفتار پی آئی اے کے 13ملازمین سے متعلق اہم خبر آگئی

17  مئی‬‮  2017

لندن(آئی این پی) برطانوی حکام نے گرفتار کیے گئے پی آئی اے کے 13ملازمین کو رہا کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں حکام نے ائیرلائن کے ان 13 ملازمین کو رہا کر دیا ہے جنھیں پیر کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا۔مشہود تاجپور نے بتایا کہ یہ عملہ اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز پی کے 785 کا تھا اور برطانوی حکام نے طیارے

کو تلاشی کے لیے تحویل میں لیا اور عملے کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دو گھنٹے کی تلاشی کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دیا گیا اور عملے کو ہوٹل جانے کی اجازت دے دی گئی۔ مشہور تاجور نے کہا کہ یہ بات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے کہ برطانوی حکام کو کیا اعتراضات تھے۔ کسی نے کوئی اطلاع دی تھی یا معمول کی چیکنگ تھی، فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ترجمان نے کہا کہ منگل کو لندن میں متعلقہ حکام سے معلومات حاصل کی جائیں گی اور اگر ضرورت پڑی تو ہائی کمیشن کے ذریعے برطانوی حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ طیارہ تحویل میں نہیں رہا اور ملازم بھی دو گھنٹے کے بعد رہا کر دیے گئے۔ اب یہ معاملہ ایسا نہیں ہے کہ ہات کو طول دیا جائے۔انھوں نے بتایا کہ طیارہ دوسرے عملے کے ساتھ تاخیر سے لندن سے پرواز کرچکا ہے اور اب لاہور میں لینڈ کرے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…