اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کا سب سے شفاف منصوبہ ہے اس کے ہر پہلو پر پارلیمنٹ میں بحث ہوئی ، سی پیک سے متعلق ہر معلومات ویب سائٹ پر موجود ہیں ، سی پیک میں کوئی خفیہ پہلو نہیں ،پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے اس کو ڈراونا خواب بنا کر پیش کیا گیا ۔و چیز منظور نہیں ہوئی اسے منظر عام پر کیسے لایا جا سکتاہے ۔
منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک طویل مدتی پلان فائنل ہوتے ہی ویب سائٹ پرپیش کیاجائیگا، طویل مدتی منصوبے پر جب دستخط ہوں گے تو سامنے لایاجائے گاجو چیز منظور نہیں ہوئی اسے منظر عام پر کیسے لایا جا سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کی طرف سے ایسا کوئی مطالبہ نہیں جو پاکستان کے مفاد کے خلاف ہو،سی پیک پر ایف پی سی سی آئی اور دیگرچیمبرز آف کامرس کو بریف کیا گیا ۔احسن اقبال نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے وفود چین کا دورہ کر چکے ہیں ، طویل مدتی پلان ، چین کی پارٹنرشپ کا مطلب پاکستان کو ترقی کے راستے پرلاناہے، ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے بڑے ملک سے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا سب سے شفاف منصوبہ ہے اس کے ہر پہلو پر پارلیمنٹ میں بحث ہوئی ، سی پیک سے متعلق ہر معلومات ویب سائٹ پر موجود ہیں ، سی پیک میں کوئی خفیہ پہلو نہیں ،پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے اس کو ڈراونا خواب بنا کر پیش کیا گیا ۔ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے بڑے ملک سے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔انہو ں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا سب سے شفاف منصوبہ ہے اس کے ہر پہلو پر پارلیمنٹ میں بحث ہوئی ، سی پیک سے متعلق ہر معلومات ویب سائٹ پر موجود ہیں ، سی پیک میں کوئی خفیہ پہلو نہیں ،پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے اس کو ڈراونا خواب بنا کر پیش کیا گیا ۔