اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، قومی ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی، پہلا ٹاکرا بنگلہ دیش سے ،تفصیلات جاری

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے ون ڈے کرکٹ ٹیم کے 7کھلاڑی لاہور ائیر پورٹ سے لندن روانہ ہوگئے ، لندن جانے والوں میں عمراکمل، شعیب ملک، محمد حفیظ، فخر زمان، عماد وسیم، جنید خان اور فہیم اشرف شامل ہیں، تاہم احمد شہزاد 18مئی کو ٹیم کو جوائن کریں گے۔کپتان سرفراز احمد سمیت 8کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گے، قومی ٹیم 27 مئی کو بنگلہ دیش کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گی،

جبکہ 28مئی کو دوسرا پریکٹس میچ آسٹریلیا سے ہوگا۔ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ 4جون کو روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا، جبکہ 7جون کو جنوبی افریقہ اور 12جون کو سری لنکا کے ساتھ لیگ میچز ہونگے۔اس سے پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم پیر کی صبح ایک گھنٹے کی فلائٹ کے بعد ڈومینکا سے سینٹ لوشیا پہنچی، جہاں اس نے ٹرانزٹ میں ہوٹل میں 8گھنٹے آرام کیا۔ سینٹ لوشیا سے منگل کی صبح پاکستانی ٹیم لندن کے لئے روانہ ہوئی۔ لندن سے ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی بر منگھم چلے جائیں گے، جہاں چیمپئنز ٹرافی کا 10روزہ کیمپ لگے گا۔ون ڈے اسکواڈ کے بقیہ کھلاڑی بھی برمنگھم میں ٹیم کو جوائن کریں گے، جبکہ مصباح الحق اور دیگر کھلاڑی پاکستان آجائیں گے۔ یونس خان 6دن لندن میں قیام کریں گے۔پرنس آف ویلز جمعرات کو لندن کے اوول گراؤنڈ پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ پرنس اوول کی پچ پر ٹورنامنٹ میں شریک 8ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملیں گے اور ٹورنامنٹ کا با ضابطہ افتتاح کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی یکم سے اٹھارہ جون تک انگلینڈ میں ہوگی،روایتی حریف چار جون کو برمنگھم میں مدمقابل آئیں گے،بڑے میچ کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں،پاکستان کو پول میچز میں سری لنکا اور ساوتھ افریقہ کا چیلنج بھی درپیش ہوگا،شاہینوں کی اونچی اڑان ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کو یقینی بنا دے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…