اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسلح افراد کی اندھا دھندفائرنگ،معروف خاتون وکیل کو قتل کردیاگیا

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(آئی این پی )تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ تاریخی سیرہ گاہ ہرن مینار روڈ پر 2مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن کی ممبر وکیل عالیہ شہزای کو ہلاک کردیا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی صدر بار میاں عبدالرشید اور جنرل سیکرٹری بارمیاں لیاقت اور درجنوں خواتین وکلا ء جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں

جہاں پر وکلا ء نے آج ہڑتال کا اعلان کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ عالیہ شہزادی اپنی رہائش گاہ سن سٹی ہاوسنگ سوسائٹی سے حسب معمول کچہری کی طرف جارہی تھی کہ اچانک ہی دونامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے خاتون ایڈووکیٹ پر فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں وہ جان بحق ہوگئی،صدر بار میاں عبدالرشید اور جنرل سیکرٹری بار میاں لیاقت وکلاء ساتھیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں پر مردوخواتین دھاڑئے مار مار کررورہے تھے ،ساتھی ایڈووکیٹ کے قتل کئے جانے پر صدر بار کی کال پر عدالتوں کا بائیکاٹ اورہڑتال کی کال دے دی ہے ،دن دیہاڑئے قتل کی لرزہ خیز واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدر شیخوپورہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے لاش کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈی پی او شیخوپورہ سرفرازخان ورک کی ہدایت پر تمام شہر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ خاتون کے قتل کئے جانے کے واقعہ کے حوالہ سے یہ ابھی قبل ازوقت ہے کہ واقعہ کسی دشمنی کا شاخسانہ ہے یا پھر دہشتگردی کا واقعہ ہے مقتولہ دوبچوں کی ماں بیان کی جاتی ہے ،جس کی لاش کو ڈیڈ ہاوس میں ضروری کاروائی کے لیے منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر پولیس اور وکلاء کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔جس کی لاش کو ڈیڈ ہاوس میں ضروری کاروائی کے لیے منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر پولیس اور وکلاء کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…