اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے پرفوج اس لئے پیچھے ہٹ گئی تھی کہ اس کے پاس مارشل لاء لگانے کے سوا اورکوئی آپشن موجود نہیں تھا۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمدنے کہاکہ اس وقت تین چیزیں دائوپرلگی ہوئی ہیں جن میں فوج ،قانون اورنون شامل ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس کے معاملے نوازشریف کومعلوم ہوگیاتھاکہ یہ لوگ اس کواقتدارسے نکال نہیں سکتے
اوروہ فوج سے ٹکرلینے کے چکرمیں تھے کہ اس طرح سیاسی شہیدبن جائوں گااورعوام سے ایک مرتبہ پھر رجو ع کروں گا۔شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف کومعلوم تھاکہ اگرسپریم کورٹ نے مجھ پرنااہلی کاٹھپہ لگادیاتوپھرہمیشہ کےلئے مستردہوجائوں گا۔شیخ رشید نے کہاکہ بعض اوقات ایساہوتاہے کہ جب لاش بھاری ہوتواس کوچارکے بجائے پانچ لوگ بھی کندھادے دیتے ہیں اور یہی حشراس حکومت کاہوگا۔انہوں نے کہاکہ اب ن لیگ کاجنازہ نکلنے والاہے ۔