اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ ر شید نے د عوی کیاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے میرے ڈرائیورکوفون کیا اوراس سے کہاہے کہ میری شیخ رشید سے بات کرائو۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خا ن نے مجھے اس سے قبل بھی دوسے تین مرتبہ فون کیاہے لیکن میںنے ان کوجواب دیدیاہے کہ میں اب عمران خان کے ساتھ ہوں
اور آخری دم تک کھڑارہوں گا۔انہوں نے کہاکہ میں نے چوہدری نثارکوبتایاکہ میں عمران خان کواب زبان دے چکاہوں ۔شیخ رشید نے انکشاف کیاکہ اس کے بعد ان کے کچھ قریبی لوگوں نے بھی میرے ساتھ رابطے کئے اورکہاکہ آپ کوہسپتال میں داخل کرادیتے ہیں ،آپ عمران خان کاساتھ نہ دیں تومیں نے جواب دیاکہ میں توایک صحت مندانسان ہوں مجھے ہسپتال میں داخل کرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔شیخ رشید نے کہاکہ چوہدری نثارکی بجائے کوئی رکشہ کاڈرائیورہوتاتووہ بھی قومی سطح کی بات کرتا۔اس موقع پرشیخ رشید نے کہاکہ دھرنے کے دوران ایک بچی نے مجھے فون کرکے کہاتھاکہ عزتیں روزروزنہیں بناکرتیں اورآج مجھے جوعزت ملی ہوئی ہے اورمجھے سات مرتبہ وزیربننے کے 10ویں حصے کے برابرہے ۔انہوں نے کہاکہ پنڈی کے لوگ سیاست کوسمجھتے ہیں ا ور کمال کے ذہین لوگ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنڈی کے لوگ سیاست کوسمجھتے ہیں ا ور کمال کے ذہین لوگ ہیں ,میں کسی صورت عوام کاساتھ نہیں چھوڑسکتااورعوامی سیاست کرتارہوں گا۔گزشتہ سال بھی شیخ رشید احمد نے دعوی کیاتھاکہ نوازشریف چوہدری نثار کے خلاف سازش کر رہے ہیں اور میری جدوجہد نوازشریف کے خلاف ہے ۔نوازشریف مستعفیٰ ہوں گے تو کابینہ ختم ہو جائے گی ۔