اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سی پیک کی آڑ میں چین دراصل پاکستان کی زراعت پر قابض ہونا چاہتا ہے ، گوادر کے ساحل رات کو جاگیں گے، سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ڈان لیکس ٹو کے اہم نکات بیان کردئیے، چین میں پاکستانی وفد میں سے کسی نے معلومات ڈان اخبار کو فراہم کیں، انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ممکن ہے کہ چین میں بیٹھی ہوئی پاکستان کی سرکاری شخصیات میں سے
ے سی پیک، ون بیلـٹ ون روڈ منصوبے بارے معلومات فراہم کی ہیں جو ڈان لیکس ٹو کی شکل میں ڈان اخبار میں شائع ہوئی ہیں۔خبر کو پڑھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ سی پیک منصوبہ صنعتی کم اور پاکستانی زراعت پر قابض ہونے کا چین کا منصوبہ ہے جس پر چین میں بے چینی پائی جاتی ہے،ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس میں شرکت کے لیے چین میںپیوٹن اور باقی دنیا کے سربراہان بھی موجود ہیںاورچین میں مختلف قسم کے معاہدے ہو رہے ہیں اور عین اس وقت پاکستان میں یہ خبر شائع ہو جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بطور ریاست پاکستان اپنے آپ کو دنیا کے سامنے عجیب انداز میں پیش کر رہا ہے۔ڈان اخبار میں شائع ہونے والی ڈان لیکس ٹو پاک چین تعلقات پر ایک متنازعہ رپورٹ ہے جس کے متعلق نہیں کہا جا سکتا کہ یہ حقائق ہیں یا کچھ اور۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا ڈان لیکس 2کے بہت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔چین میں کہا جا رہا ہے کہ یہ کیا تماشا بنایا ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ون بیلـٹ ون روڈ منصوبے کے 6کوریڈور ز ہیں جو ترکی، روس، بنگلہ دیش، بھارت، وسطی ایشیاسے گزرتے ہیں مگر کہیں پر بھی اس قسم کی متنازعہ باتیں نہیں ہوئیں جتنی یہاں ہو رہی ہیں۔