منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

’’ملک کو درپیش سنگین ترین مسئلہ‘‘ آرمی چیف نے مدد کیلئے کسے جی ایچ کیو طلب کر لیا؟

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)ملک کی جامعات میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور نوجوانوں کو ورغلانے اور اپنے ساتھ شامل کرنے کی دہشتگردوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے ملک بھر کی سرکاری و غیر سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور سربراہوں کا اجلاس 18مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران پہلی مرتبہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ

جامعات کے سربراہوں اور وائس چانسلرز سے خطاب کرینگے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے دہشتگردوں کے نظریات سے متاثر ہو کر خلافت کی سرزمین کی جانب ہجرت کی غرض سے دہشتگردوں کے چنگل میں پھنس جانے والے میڈیکل کالج کی طالبہ نورین لغاری اور مردان کی ولی خان یونیورسٹی میںتوہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں طالب علم مشال خان کے قتل کے بعد حساس اداروں کی رپورٹس میں بھی اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ دہشتگرد پڑھے لکھے نوجوانوں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کیلئے اپنا نیٹ ورک ملک بھر کی جامعات میں پھیلا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی بھرپور طریقے سے سرگرم ہیں ۔ جس کے تدارک کیلئے کی جانے والی کوششوں کے سلسلے میں جامعات کے سربراہوں اور وائس چانسلرز کو جی ایچ کیو میں اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔دہشتگرد پڑھے لکھے نوجوانوں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کیلئے اپنا نیٹ ورک ملک بھر کی جامعات میں پھیلا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی بھرپور طریقے سے سرگرم ہیں ۔ جس کے تدارک کیلئے کی جانے والی کوششوں کے سلسلے میں جامعات کے سربراہوں اور وائس چانسلرز کو جی ایچ کیو میں اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…