بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

چمن میں افغانستان کا حملہ،غلطی کس کی تھی؟پاک افغان مشترکہ سروے رپورٹ کے نتائج سامنے آگئے

datetime 16  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی) پاک افغان سرحد پر کئی گاؤں ایسے ہیں جو سرحد کے دونوں اطراف ہیں درمیان ڈریونڈ لائن ہے ، چمن میں جہاں مسئلہ پیش آیا وہاں ہمارے دوفوجی گئے تھے ، اس کشیدگی کے بعد مشترکہ سروے ہوئے ،یہ سروے رپورٹ مکمل ہوچکی ہے ، ہمارے لوگوں نے سرحد پار نہیں کی تھی ، افغان فورسز نے ضرورت سے زیادہ ردعمل دکھایا، وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادربلوچ نے سینیٹ

کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت تاحال کلبوشن یادیو کیس کی سماعت کیلئے عالمی عدالت انصاف میں ٹھوس بنیادفراہم نہیں کرسکا ہے ، پاکستان قانونی طور پر اس معاملے کو دیکھ رہا ہے جیسے قونصلر رسائی کی بات سامنے آئی ہے، افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بگڑنے سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، ریاض سربراہی اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ پیر کو ایوان بالا میں ایران کے پاکستان مخالف بیانات ، پاک افغان کشیدگی ، سی پیک کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے بھارت میں چینی سفیر کے حالیہ بیان ، کلبھوشن یادیو کی سزا پر بھارت کی جانب سے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے اور عرب سربراہی اجلاس سے متعلق معاملات پر بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیر سفیران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ایران کے کمانڈر انچیف کی طرف سے دھمکی دی گئی جو ان کے گارڈز کی ہلاکت کے حوالے سے تھی ۔انہوں نے کہا کہ یہ مناسب بیان نہیں تھا ، یہ دوہمسایہ ملکوں کے مابین بات کرنے کا طریقہ کارنہیں ہے ، ایرانی سفیر نے بیان دیا کہ کمانڈر انچیف کا بیان غلط طور پر رپورٹ کیا گیا ، ایران سے ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں ، ایران کی قیادت پاکستان سے قریبی تعلقات قائم کرنااور تجارت بڑھان چاہتے ہیں ، کلبھوشن یادیو والے معاملے کا وہاں ہم نے ذکر کیا ہے ، ایران تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے بہت کچھ کرنے کو تیار ہے ،

پاک افغان سرحد پر کئی گاؤں ایسے ہیں جو سرحد کے دونوں اطراف ہیں درمیان ڈریونڈ لائن ہے ، چمن میں جہاں مسئلہ پیش آیا وہاں ہمارے دوفوجی گئے تھے ، اس کشیدگی کے بعد مشترکہ سروے ہوئے ،یہ سروے رپورٹ مکمل ہوچکی ہے ، ہمارے لوگوں نے سرحد پار نہیں کی تھی ، افغان فورسز نے ضرورت سے زیادہ ردعمل دکھایا کشیدگی میں کمی کے لئے ہر سطح پر بات کی جا رہی ہے ، گزشتہ دنوں افغانستان میں ہمارا ایک پارلیمانی وفد گیا تھا ، وہاں ہم نے ان کی اور انہوں نے ہماری بات سنی ، سرحدی حکام سے 6گھنٹے ملاقات ہوئی اور رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوئی ۔ کرزئی اور عبداللہ عبداللہ نے مثبت باتیں کیں ۔انہوں نے پاکستان کی دورے کی دعوت بھی قبول کی ،

افغانستان کے صدر نے کہا کہ وہ پہلے وزیراعظم پاکستان کو دعوت دیں گے ، ہمارے فوجی حکام بھی رابطے میں ہیں ، پاکستان افغانستان سے تعلقات میں بگاڑ نہیں چاہتا ، سی پیک کا نام تبدیل کرنے کی تردید آگئی ہے ، یہ پاکستان اور چین کے درمیان ہے ، کلبھوشن یادیو کے حوالے سے کیس بھارت عالمی عدالت انساف میں لیکر گیا ہے ، ریاض میں عرب ریاستوں کے سربراہان کے اجلاس میں امریکی صدر آرہے ہیں ، وزیراعظم پاکستان سمیت مسلم ریاستوں کے سربراہان کو بھی دعوت دی گئی ہے ، مسلم امہ سے متعلق ایشوز بھی زیربحث آئیں گے ، وزیراعظم پاکستان اس موقع پر جائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…