اسلام آباد (نیوزڈیسک) مجھے ہٹایا ہے تو اب یہ کام بھی کرنا ہوگا،ڈان لیکس کی زِد میں آنیوالے راؤ تحسین کے نئے اقدام نے حکومت کو ہلاکر رکھ دیا،تفصیلات کے مطابق ڈان لیکس کی رپورٹ کے بعد برطرف سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین نے وزارت داخلہ کو قانونی نوٹس بھیج دیاہے اس نوٹس میں وزارت داخلہ سے ڈان لیکس کی رپورٹ اور متعلقہ دستاویزات کی نقل طلب کی گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے
کہ ڈان لیکس کی رپورٹ آنے کے بعد غفلت کے مرتکب پائے جانے پربرطرف کئے جانے والے پرنسپل انفارمیشن آفیسر راو تحسین کے وکلا نے وزارت داخلہ کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ ہمارے موکل کو کمیٹی نے طلب کیا تھا ، جبکہ رپورٹ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم ہاوس میں جمع بھی کرا دی گئی تھی اور جس پر وزیر اعظم نے راوتحسین کے خلاف کارروائی کا حکم دیالہذاہمارا موکل راوتحسین اس رپورٹ کا متاثرہ ہے