جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

اہم شہر میں بجلی کے ستائے شہریوں نے حملہ کردیا،انتہائی تشویشناک صورتحال،بڑا نقصان ہوگیا

datetime 14  مئی‬‮  2017 |

حیدرآباد(این این آئی)بجلی کی طویل بندش کے خلاف مشتعل شہریوں نے حیسکو کے دفتر پر دھاوا بول دیا، دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور ریکارڈ روم میں داخل ہوکر اہم فائلیں اور دستاویزات کو پھاڑ ڈالا۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر9میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف متاثرہ علاقے کے مکین لطیف آباد نمبر5میں واقع حیسکو کی علامہ اقبال سب ڈویڑن پہنچے اور وہاں احتجاج کیا۔دوران احتجاج مشتعل مظاہرین نے دفترپرحملہ کردیا،

مظاہرین دفترمیں داخل ہوگئے، اس دوران حیسکو کی گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے جبکہ دفتر کے مختلف کمروں میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ بھی کی۔اس کے علاوہ ریکارڈ روم میں بھی داخل ہوکر حیسکو کی اہم فائلیں اور دستاویزات کو پھاڑ ڈالا، مشتعل افراد کے حملے کے دوران حیسکو کا عملہ بھاگ کھڑا ہوا۔ حیسکو کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 100کے قریب افراد حیسکو کے دفتر پہنچے تھے جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…