لاہور(آئی این پی) پنجاب پولیس نے دنگا فساد کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے ترکی سے تربیت یافتہ انسداد ہنگامہ آرائی فورس میدان میں اتار دی۔1200 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل انسداد ہنگامہ آرائی فورس کو مظاہرین اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے ترکی سے تربیت یافتہ ماسٹر ٹرینرز نے گر سکھائے ہیں۔ ایس پی محمد نوید کے مطابق کمانڈر انسداد ہنگامہ آرائی فورس کو فراہم کردہ یونیفارم موسم کی
صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جبکہ اہلکاروں کی تربیت اس انداز میں کی گئی ہے کہ اگر پتھرا یا لاٹھیوں سے حملہ ہو تو یہ اپنے بچا ؤکے ساتھ ساتھ مظاہرین کا با آسانی مقابلہ کرسکتے ہیں۔انسداد ہنگامہ آرائی فورس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے ساتھ ساتھ مومی چھروں کا استعمال بھی کرے گی جبکہ حالات قابو میں نہ آنے کی صورت میں ہیوی پریشر والی واٹرکینن بھی استعمال کی جائے گی۔