لاہور(نیوزڈیسک)رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئیگا؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند ستائیس مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جب کہ چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی ستائیس مئی کو ہی ہوگا۔ترجمان محکمہ موسمیات کے جاری بیان میں رمضان المبارک کا چاند27مئی کی شام نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے،
چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ستائیس مئی کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 26مئی کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، بیشتر علاقوں میں موسم اَبر آلود ہونے کی توقع ہے، جس کے باعث چاند نظر نہیں آسکے گا، ترجمان محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ یکم رمضان بروز اتوار اٹھائیس مئی کو ہونے کا امکان زیادہ ہے۔