جامشورو (آئی این پی) جامشورو کے قریب دو مال گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد ریل گاڑیوں کی آمدوروفت معطل ہوگئی۔ بھولاری اسٹیشن کے قریب آئل لے جانے والی مال گاڑی ٹریک پر کھڑی دوسری مال گاڑی سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال جامشورو منتقل کیا گیا۔ تصادم کے باعث مال گاڑی کی 6بوگیاں الٹ گئیں جن میں موجود 150ٹن آئل بہہ کر ٹریک پر پھیل گیا ۔