کراچی(آئی این پی)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ ہمیں پانی نہیں دے سکتے تو حکومت نہیں چلے گی‘ ہم نے پہلے مذاکرات کئے مجبوراً احتجاج کر رہے ہیں‘ پانی ‘ بجلی دو کچہرا اٹھاؤ یہی ہمار امطالبہ ہے‘ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف پر امن مارچ کریں گے ‘ وزیر اعلیٰ کو گٹر لائنوں کا انچارج بننے کا شوق ہے تو کونسلر بنے‘ مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
ہفتہ کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کما ل نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ ہمیں پانی نہیں دے سکتے تو حکومت نہیں چلے گی‘ ہم نے پہلے مذاکرات کئے مجبوراً احتجاج کر رہے ہیں‘ پانی ‘ بجلی دو کچہرا اٹھاؤ یہی ہمار امطالبہ ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 14مئی کو شاہراہ فیصل پر لوگوں کو جمع کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف پر امن مارچ کریں گے ‘ وزیر اعلیٰ کو گٹر لائنوں کا انچارج بننے کا شوق ہے تو کونسلر بنے‘ مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔