گجرات(آئی این پی)سیلفی لینے کے باعث دو بھائی جان کی بازی ہار گئے ، نہر کے کنارے کھڑے ہو کر سیلفی لینے کی کوشش میں 14سالہ لڑکا نہر میں گرگیا جسے بچانے کی خاطر دوسرے بھائی نے بھی نہر میں چھلانگ لگا دی ، ڈوبنے کے باعث دونوں بھائی جاں بحق ہوگئے ۔
ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق گجرات میں نہر کنارے کھڑے ہو کر سیلفی بنانے کی کوشش میں دو بھائی جان کی بازی ہار گئے ، 14سالہ شیروز سیلفی لیتے ہوئے نہر میں گر گیا جسے بچانے کیلئے دوسرے بھائی نے بھی نہر میں چھلانگ لگا دی تاہم دونوں بھائی ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہوگئے ، دونوں کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں ۔