پشاور(آئی این پی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت کو انتخابی اصلاحات کے لئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیتے ہوئے کہاہے کہ جمہوریت کی خاطر آر او الیکشن قبول کیا لیکن اب جمہوری، غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، الیکشن میں 8 یا 9 ماہ باقی رہ گئے ہیں
اور اگر حکومت نے ایک ہفتے کے اندر انتخابی اصلاحات نہ کیں تو عدالت جائیں گے پیپلز پارٹی کی غیر جمہوری قوتوں سے جنگ جاری رہے گی،پاکستان جمہوریت سے بنا ہے اور جمہوری رہے گا‘ ہمیشہ آمریت سے مقابلہ کیا ہے ‘ 3 بارڈر حکومت سے نہیں سنبھالے جا رہے ہمارے وقت میں سب کے ساتھ بہتر تعلقات تھے ‘ عوام کو ٹیکس کے ذریعے لوٹا جا رہا ہے ‘ (ن) لیگ فاٹا کے بارے میں مخلص نہیں۔ ہفتہ کودورہ پشاور کے موقع پر پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ میری نظر میں اگر صوبے مضبوط ہیں تو فیڈریشن مضبوط ہے ۔ (ن) لیگ کی نظر میں اگر اسلام آباد مضبوط ہے تو ملک مضبوط ہے۔ پاکستان جمہوریت سے بنا اور جمہوری رہے گا ‘ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ آمریت سے مقابلہ کیا ہے۔ شفاف انتخابات نہیں ہوں گے تو عدالت جائیں گے۔ آصف زرداری نے کہاکہ 3 بارڈر حکومت سے نہیں سنبھالے جا رہے ہمارے وقت میں سب کے ساتھ بہتر تعلقات تھے۔ اکانومی کم ہوتی جا رہی ہے۔ ہمارے وقت میں بجلی کے نرخ کم تھے۔ عوام کو ٹیکس کے ذریعے لوٹ لیا گیا۔ (ن) لیگ فاٹا کے بارے میں مخلص نہیں ۔
حکومت کو انتخابی اصلاحات کے لئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی خاطر آر او الیکشن قبول کیا لیکن اب جمہوری، غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں، الیکشن میں 8 یا 9 ماہ باقی رہ گئے ہیں اور اگر حکومت نے ایک ہفتے کے اندر انتخابی اصلاحات نہ کیں تو عدالت جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی غیر جمہوری قوتوں سے جنگ جاری رہے گی۔