اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری کا مستعفی ہونے والے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ سے ٹیلی فونک رابطہ ، پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ پاکستان کے مؤقر اردو اخبار روزنامہ جناح کے مطابق ریاض حسین پیرزادہ نے احتجاجاً وزارت سے استعفیٰ دیدیا تھاتاہم ابھی تک وزیراعظم نواز شریف نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے
مگر سیاسی حالات پر گہری نـظـر رکھنے والے اور جوڑ توڑ کے ماہر سابق صدر آصف علی زرداری نے جمعہ کے روز ریاض حسین پیرزادہ سے رابطہ کر کے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی اور ان کے گھر آنے کی خواہش کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملنگ آدمی ہیں آپ کی جگہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی میں ہے جس کے جواب میں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ میری بے نظیر بھٹو شہید سے پرانی وابستگی تھی آپ جب چاہیں میرے گھر تشریف لا سکتے ہیں لیکن میری پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے جس کو چھوڑنے کا میرا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے وزارت کھیل کا مشیر تعینات کرنے اور وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے اختیارات میں کمی ا ور ڈی جی سپورٹس کے خلاف وفاقی وزیر کو اعتماد میں لیئے بغیر کارروائی پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ و وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ نے احتجاجاََ استعفیٰ دیا تھا جسے تاحال وزیراعظم نواز شریف نے منظور نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے وزارت کھیل کا مشیر تعینات کرنے اور وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے اختیارات میں کمی ا ور ڈی جی سپورٹس کے خلاف وفاقی وزیر کو اعتماد میں لیئے بغیر کارروائی پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ و وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ نے احتجاجاََ استعفیٰ دیا تھا جسے تاحال وزیراعظم نواز شریف نے منظور نہیں کیا ہے۔