اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نورین لغاری کو دہشتگردوں کے خلاف مہم میں برینڈ ایمبیسڈربنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج نورین لـغاری کو ریڈکلائزیشن پروگرام سے گزار رہی ہے جس میں کامیاب ہونے کے بعد نورین لغاری سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں انتہا پسندانہ سوچ اور دہشتگردی کے خلاف لیکچرز دلوائے جائیں گے ۔
یونیورسٹیز میں نورین لـغاری سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور مذہب کی غلط تشریح بارے نوجوانوں کو اپنے تجربات کی روشنی میں آگاہی دیں گی۔ سکیورٹی حکام کے مطابق نورین لغاری کو 3 مذہبی اسکالرزکی نگرانی میں سونپا گیا ہے۔ یہ مذہبی سکالرز داعش کے پروپیگنڈہ نظریات کے توڑ میں مہارت رکھتے ہیںجبکہ نورین لغاری کی بحالی کے دوران انہیں گھر جیسا ماحول دیا جا رہا ہے۔ اس سارے عمل کے دوران نورین کی جھجھک اور ہچکچاہٹ ختم کرنے کے لیے ان کے والد کو بھی وہیں پر بلا لیا گیا ہے۔یونیورسٹیز میں نورین لـغاری سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور مذہب کی غلط تشریح بارے نوجوانوں کو اپنے تجربات کی روشنی میں آگاہی دیں گی۔ سکیورٹی حکام کے مطابق نورین لغاری کو 3 مذہبی اسکالرزکی نگرانی میں سونپا گیا ہے۔ یہ مذہبی سکالرز داعش کے پروپیگنڈہ نظریات کے توڑ میں مہارت رکھتے ہیںجبکہ نورین لغاری کی بحالی کے دوران انہیں گھر جیسا ماحول دیا جا رہا ہے۔ اس سارے عمل کے دوران نورین کی جھجھک اور ہچکچاہٹ ختم کرنے کے لیے ان کے والد کو بھی وہیں پر بلا لیا گیا ہے۔