اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اورتجزیہ کارروف کلاسرانے دعوی کیاہے کہ وزیراعظم نوازشریف وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کوپسند نہیں کرتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رئوف کلاسرانے کہاکہ میں نے بہت کم لوگ دیکھے ہیں جوبات کرکے دوسرے دن مکرجاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان ایک ذہین سیاستدان ہیں اورمیں ان کی سیاست کو2002سے دیکھ رہاہوں
جب نوازشریف جلاوطن تھے ۔رئوف کلاسرانے کہاکہ میں چوہدری نثارپرنتقید کرنے والوں میں ہوں لیکن اس معاملے پرمیں ان کی تعریف کرتاہوں کہ وہ ایک ذہین سیاستدان ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار سے بہترکوئی پاورکوریڈورکی سیاست نہیں کرسکتا۔روف کلاسرانے کہاکہ چوہدری نثارکویہ بھی معلوم ہے کہ سازش کرنے کابہتروقت کون ساہوتاہے اوررات کاوقت سازش کرنے کابہترین وقت ہوتاہے ،چوہدری نثاررات کے وقت جرنیلوں ا وردیگرمقتدرحلقوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں ،رئوف کلاسرانے کہاکہ چوہدری نثارکواس بات کابہترپتہ ہے کہ کس وقت اورکب کوئی سازش کرنی ہے اورکیسے سیاسی طورپرکسی بھی مخالف کوبربادکرناہے ۔انہوں نے انکشاف کیاکہ وزیراعظم نوازشریف موجودہ دورحکومت میں چوہدری نثارکوپسندنہیں کرتے ۔انہوں نے مزید انکشاف کیاکہ نوازشریف نے پرویزمشرف کوآرمی چیف بنانے کے بعد اب تک چوہدری نثارکے کسی مشورے پرعمل نہیں کرتے ہیں ۔رئوف کلاسرانے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورموجودہ آرمی چیف کی تقرری کے وقت نوازشریف نے چوہدری نثارسے کوئی مشورہ کیااورنہ ہی ان سے کوئی رائے لی ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان پراب نوازشریف نے اعتماد کرناختم کردیاہے جس کی مثال چوہدری نثارکی گزشتہ پانچ سالوں میں پریس کانفرسزکی ہے اوران کودیکھ کراندازہ لگایاجاسکتاہے ۔