ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

فوج اور حکومت کو لڑانے کی کوشش،ٹی وی چینلز اور اینکرزکیخلاف کارروائی کا فیصلہ ،اعلان کردیاگیا

datetime 12  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پیمرا نے ٹی وی چینل کو انتباہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹی وی چینلز فوج اور قوم کے درمیان اختلافات پیدا کرنے سے باز رہیں۔ترجمان پیمرا کے مطابق پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو اس کے کمپلینٹس اینڈ کال سنٹر ، ٹوئیٹر و فیس بک اکاؤنٹ اور ویب سائٹ کے ذریعے متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ بعض ٹی وی چینلز، اُنکے کچھ تجزیہ کار اوراینکر زمسلسل یہ پروپگینڈہ کر رہے ہیں کہ پاکستان میں سول و ملٹری تعلقات انتہائی خراب ہیں

نا معلوم ذرائع کے حوالہ سے خبروں اور تجزیوں کو بڑھا چڑھا کے پیش کیا جاتا ہے۔ یہ غیر ذمہ دارانہ طرزِعمل نہ صرف ملکی مفاد اورقومی سلامتی کے منافی ہے بلکہ ایسی غیر پیشہ وارانہ گفتگو کر کے پاکستان کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر ایک غیر سنجیدہ اور ناکام ریاست کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جہاں پر جیسے آئین اور قانون کی کوئی وقعت نہیں۔دُشمن کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں قوم اور فوج کے درمیان فاصلے پیدا کیے جائیں تا کہ پاکستان یکسوئی اور اتحاد کے ساتھ آگے نہ بڑھ سکے، ایک ایسے وقت جب دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری ہے اور فوج کے بہادر جوان اور آفیسرز سرحدوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور عوام شہروں اور قصبوں میں دہشت گردوں کا شکار ہورہے ہیں، چند مخصوص عناصر کی طرف سے ٹی وی چینلز کو استعمال کرتے ہوئے فوج اور قوم کے درمیان مسلسل اختلافات پیدا کرنے کی مذموم کوشش کرنا قومی مفاد کے خلاف اور ایک انتہائی تشویش ناک امر ہے اور فوج اور قوم کی دی گئی قربانیوں کا اثرزائل کرنے کی گھناؤنی کوشش ہے، جس پر پیمرا اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ اس طرح کے شر انگیز تبصرے و تجزیے نیشنل ایکشن پلان، آپریشن ضربِ عضب ،آپریشن ردالفساد کی روح اور سپریم کورٹ کے نافذ کردہ ضابطۂ اخلاق برائے الیکٹرانک میڈیا2015 کی شقوں 3(1)(b)اور3(1)(j) کے صریحاََخلاف ہے

جس کے تحت عدلیہ یا مسلح افواج کے خلاف بہتان تراشی کرنا منع ہے۔لہٰذا بذریعہ انتباہ تمام نیوز و کرنٹ آفئیرز ٹی وی چینلز کو متنبہ کیا جا تاہے کہ آج کے بعد اُن کا چینل یا چینل کا کوئی ملازم، اہلکار یا پروگرام کا مہمان سول و ملٹری تعلقات کے حوالے سے کوئی غیر مصدقہ خبر یا تبصرہ متعلقہ ادارے کی تصدیق کے بغیر پیش نہ کرے جو آرمڈ فورسز کے خلاف بہتان تراشی کے زمرہ میں آتا ہویا اُن کے امیج کو نقصان پہنچاتا ہو یا کسی بھی قسم کے غیر آئینی اقدامات کیلئے اُکساتا ہو۔ کسی بھی خلاف ورزی کرنے والے چینل کے خلاف پیمرا آرڈیننس 2002کے سیکشن27 کے تحت فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید برآں پیمرا احکامات کی تعمیل کیلئے PAKSAT اور ملک کے تمام کیبل آپریٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ پیمرا کے احکامات پرفوری عمل در آمدکو یقینی بنائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…