اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شب برات بڑی رحمتوں، برکتوں، بخششوں عظمتوں والی شب مبارکہ ہے۔ یہ وہ شب مبارکہ ہے جس میں آئندہ سال ہونے والے تمام عوامل کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔شب برات کو حضور اکرم ﷺ قبرستان تشریف لے جاتے اور مُردوں کے لئے دعائے مغفرت فرماتے تھے۔ شب برات کے حوالے سے
یوں تو مختلف وظائف زبان زد عام ہیں مگر ہم اپنے قارئین کیلئے رزق کی کشادگی کا ایک مختصر سا عمل پیش کر رہے ہیں ۔٭ جو شخص آج کی شب مبارکہ میں قرآن پاک کے دل یعنی سورة یٰسین پڑھے گا اس کے رزق میں برکت ہو گی، عمر میں اضافہ ہو گا اور ناگہانی آفتوں سے محفوظ رہے گا