جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

پی آئی اے کی خاتون افسرنے اے ایس ایف اہلکار کی پٹائی کر دی،وجہ سامنے آگئی

datetime 11  مئی‬‮  2017 |

کراچی (آئی این پی )کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی خاتون اسسٹنٹ منیجر غصے میں بے قابو ہوگئیں جنہوں نے ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس اہلکار کو تھپڑ دے مارا۔جمعرات کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے دوسرے اہل کاروں پر بھی مکے چلائے، انہوں نے اہل کار پر ہراساں کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔اے ایس ایف کی جانب سے موقف سامنے آیا ہے کہ خاتون اسسٹنٹ منیجر کا کارڈ زائد المیعاد تھا، اس

لیے انہیں اندر جانے سے روکا گیا تھا جس پر وہ مشتعل ہوگئیں۔اے ایس ایف کے مطابق خاتون اسسٹنٹ منیجر لاونج میں جانے کا اختیار نہ ہونے کے باوجود جانے پر بضد تھیں۔پی آئی اے حکام نے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منگوا کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ادھر پی آئی اے کی خاتون اسسٹنٹ منیجر نے ہراساں کرنے کے اپنے الزام پر کہیں شکایت درج نہیں کرائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…