اسلام آباد(آن لائن)بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ کو قانون اور طریقہ کار کے مطابق پاکستان کا ویزہ جاری کیا گیا، ڈاکٹر عظمی کو بھارت واپسی کا ویزہ بھی قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد جاری ہو گا، جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہری ڈاکٹر عظمی کے ویزے کے لیے طاہر کے والد ڈاکٹر عظمی کے سپانسر بنے تھے،
اسپانسر نے قانون کے مطابق حلف نامہ بھی دیا، ڈاکٹر عظمی کو تمام قانونی تقاضے پورے گرنے اور مکمل پھان ہیں کے بعد ویزے جاری کیا گیا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قانونی کے مطابق کسی بھی بھارتی شہری کو پاکستان کے 5شہروں کے لیے ویزہ دیا جا سکتا ہے، ویزے کے لئے اسپانسر کا خونی رشتہ ہوتا ضروری نہیں ہے، ڈاکٹر عظمی کو قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد بھارت واپسی کا ویزہ دیا جائے گا،